Secrets of Japanese Women’ Slimness and Young Looks

beauty

جاپان کی خواتین کی خوبصورتی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اگر آپ کو کبھی جاپان جانے کا اتفاق ہوا ہو تو آپ یقیناً جانتے ہوں گے کہ اس علاقے کی خواتین حسین، پُرکشش اور دبلی پتلی ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ ان کا رہنے سہنے کا انداز اور جاپانی خوراک ہے ۔ ان کے سلیقے ، کھانے پینے کے معمول اور اندازِ  زندگی کا ان کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ جاپانی لوگ کھانے کو صرف ذائقے دار اور مزیدار بنانے کے بجائے صحت مند بنانے پر توجہ دیتے ہیں۔ وہاں کی خواتین کی خوبصورتی اور پتلے ہونے کا راز ان کے طرزِ زندگی کے یہ سنہرے اصول ہیں جو یہاں بیان کیے جا رہے ہیں۔ انہیں  معمول کا حصہ بنا کر جوان اور پرکشش  وضع کا حصول ممکن ہے۔

سبز چائے کا استعمال (green tea/matcha tea)

سبز چائے کا قہوہ وزن کم کرنے کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔ اس میں موجود antioxidants بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں نہایت مفید ہیں۔ سبز چائے وزن کم کرتی ہے اور دل کے مرض اور کینسر جیسے  مرض   میں مبتلا ہونے سے بچاتی ہے۔  جاپانی لوگ سبز چائے کے قہوہ کا استعمال بڑی مقدار میں کرتے ہیں جس سے وہ دل کے مرض کا شکار نہیں ہوتے اور صحت مند رہتے ہیں۔ 2006 میں ہونے والی ایک ریسرچ سے معلوم ہوا کہ جاپانی 5 کپ سبز چائے کا روزانہ استعمال کرتے ہیں جس سے شراح اموات میں 26 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔   بہترین اثرات کے لیے matcha tea پاوڈر آسانی سے دستیاب ہے جو کہ خاص جاپانی سبز چائے کا پاوڈر ہے اور صحت کے لیے بے  حد مفید ہے۔

matcha

خمیر کا استعمال

جاپانی اپنے کھانے میں  fermented foods کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں جس میں enzymes, omega-3 fatty acids, vitamins اور مزید مفید  پروبائیوٹیکس موجود ہوتے ہیں۔  جاپانی کھانے میں عموماً استعمال ہونے والی  fermented foods میں    Sauerkraut, miso, tempeh, kombucha اور kefir شامل ہیں۔ ان میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو خوراک کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، وزن کم کرتے ہیں اور جسم سےنقصان دہ مواد کے اخراج میں مدد کرتے ہیں۔

ferminated

Seafood کا استعمال

Seafood جیسے کہ salmon, tuna, mackerel and shrimp کا جاپانی کھانے میں استعمال گوشت سے زیادہ کیا جاتا ہے اور اسے زیادہ تر چاولوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ مچھلی میں موجود omega-3 fatty acids دل، دماغ اور دوسرے جسمانی اعضا کی کارکردگی بہتر بناتے ہیں۔ فیٹی ایسڈز جسم میں چربی جمع نہیں ہونے دیتے اور جلد سے متعلق مسائل کو حل کرتے ہیں۔ جلد کے مسائل جیسے کہ ایکنی، psoriasis، atopic dermatitis اور سکن کینسر کو روکنے کے لیے Seafood میں موجود فیٹی ایسڈز نہایت کارآمد ہیں۔

seafood

کم حصوں میں کھانا

جاپانی لوگ کھانا کھانے کے لیے چند اہم اصولوں کی پیروی کرتے ہیں جو انہیں موٹا ہونے اور وزن بڑھنے سے بچاتا ہے۔ ان کے مشہور اور کارآمد کھانے کے اصول یہ ہیں؛

    • وہ پلیٹ کھانےسے بھرتے نہیں ہیں۔
    • جاپانی کھانا بڑے حصوں میں پیش نہیں کیا جاتا۔
    • ہمیشہ تازہ تیار کیے گئے کھانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
    • کھانے کے اجزاء کو قدرتی انداز میں سجا کر پیش کیا جاتا ہے۔

eating

 

پیدل چلنا

واک اور پیدل چلنا  جاپانی لوگوں کا روزمرہ کا معمول  ہے۔ جاپانی مر د اور عورتیں بہت زیادہ واک کرتے ہیں جس سے ان کا وزن کم ہوتا ہے، دل کا نظام بہتر ہوتا ہے، ذہنی دباو سے نجات ملتی ہے، جسمانی توانائی کو فروغم ملتا ہے اور موڈ بہتر ہوتا ہے۔ واک کرنے کے علاوہ جاپانی سائیکل پر سفر کرتے ہیں جو کہ ورزش کی ایک بہترین قسم ہے۔

walk

کھانے کا مقرر وقت

جاپان میں چلتے پھرتے کھانا بہت غلط سمجھا جاتا ہے۔ ان کے نزدیک کھانے کا وقت مقدس ہوتا ہے اور اس وقت میں کوئی دوسرا کام نہیں کیا جاتا۔ کھاتے ہوئے ٹی وی دیکھنا یا کوئی اور کام کرنا اچھا تصور نہیں کیا جاتا۔ پورے دھیان سے، آہستہ اور چبا چبا کر کھانے سے خوراک جسم پر بہترین انداز میں اثر انداز ہوتی ہے اور کم کھانے میں ہی معدہ بھر جاتا ہے۔

کھانا پکانے کے اصول

کھانا پکاتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔ اجزاء کے استعمال میں جاپانی بہت احتیاط برتتے ہیں۔ وہ خوراک کو کچا کھانا پسند کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غذائی اجزاء  سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس کے علاوہ تیل کا استعمال کم کیا جاتا ہے۔

cook

مارشل آرٹس

جوڈو، کراٹے اور مارشل آرٹس جاپان کے لوگوں کے مشہور مشاغل ہیں جو کہ مجموعی طور پر صحت میں بہتری کا ذریعہ ہیں۔ مارشل آرٹس سے ناصرف جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں  بلکہ وزن بھی کم ہوتا ہے ۔  مارشل آرٹس جسم کو جوان رکھنے کے لیے بہترین ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات بھی کم کرتا ہے۔

arts

گرم پانی میں غسل

جاپانی  hot spring bath دنیا بھر میں مقبول ہے۔ جاپانی لوگ hot spring bath لینا پسند کرتے ہیں جس سے صحت بہتر ہوتی ہے اور یہ شفا کا بھی ذریعہ ہے۔ پُر سکون اور آرام دہ hot spring bath سے پانی میں موجود calcium, silica, magnesium اور  niacinجیسے مفید  اجزاء  جسم میں جذب ہو جاتے ہیں اور اس سے آکسیجن اور خون کی گردش میں بہتری آتی ہے۔ یہ دل اور دیگر اعضاء کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔  مہینے میں 2 دفعہ hot spring bath لینے سے نیند بہتر ہوتی ہے اور ذہنی دباو کم ہوتا ہے۔

bath

حفظانِ صحت کے مطابق میٹھے

جاپانی خواتین میٹھے کا استعمال بہت کم کرتی ہیں۔ کھانے کے بعد میٹھے کا استعمال نہ کرنا جاپانی لوگوں کی وہ عادت سے جس سے وہ موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے۔ میٹھے کے بجائے وہ کھانے کے بعد تازہ پھل  کھانے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ چینی، شکر، اور آرٹیفیشل میٹھے وزن کو بڑھاتے ہیں۔  جاپانی میٹھے  buckwheat آٹے، تازہ پھل اور sweet potatoes سے تیار کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں صحت مند بنایا جا سکے۔  میٹھا کھانے کے لیے  جاپانی مغربی طریقہ اپناتے ہیں جس  کے مطابق میٹھے کی بہت کم مقدار کھائی جاتی ہے۔

sweet

Tags: